سی ڈی اے کے ممبر ماحولیات ثناء اللہ امان کی سی ڈی اے کے شعبہ جنگلات کو درختوں کی کٹائی اور غیر قانونی آبادی روکنے کی ہدایت

اتوار 20 مارچ 2016 15:04

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مارچ۔2016ء) سی ڈی اے کے ممبر ماحولیات ثناء اللہ امان نے سی ڈی اے کے شعبہ جنگلات کے افسران اور ریجن افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ جنگلات میں درختوں کی کٹائی اور غیر قانونی آبادی کو روکے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ممبر ماحولیات نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ جنگلات کی کٹائی اور غیرقانونی آبادی کو روکیں اس حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ اس میں جو افسران بھی ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :