قصور نوبیاہتا جوڑا پراسرار طور پر جاں بحق

پولیس تھانہ کنگن پور نے نعشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر چونیاں منتقل کردیا

اتوار 20 مارچ 2016 14:58

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مارچ۔2016ء ) ضلع قصور میں نوبیاہتا جوڑا پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا پولیس تھانہ کنگن پور نے نعشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر چونیاں منتقل کردیا ۔ اطلاعات کے مطابق قصور کنگن پور کے نواحی گاوٴں مہرچند کے رہائشی غلام حیدر گذشتہ روز منچن آباد سے اللہ معافی کو بیاہ کر گھر لایا تھا ۔

(جاری ہے)

صبح دیر تک نہ اٹھنے پر اہل خانہ نے دروازہ کھٹکھٹایا جواب نہ ملنے پر دروازہ توڑ کر کمرے کے اندر داخل ہوئے تو دونوں مردہ حالت میں پائے گئے جس پر انہوں نے فوری طور پر پولیس تھانہ کنگن پور کو اطلاع دی ۔ ایس ایچ او کنگن پور اطلاع کے باوجود نہ پہنچا ۔ صرف ایک کانسٹیبل کو وقوعہ کی تصدیق کی خاطر بھجوا دیا ۔ میڈیا پر خبر چلنے کے بعد پولیس کی نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں تحویل میں لے لیا اور تفتیش شروع کر دی ۔ پولیس کے مطابق بظاہر دونوں میاں بیوی کی موت کسی نشہ آور چیز کے کھانے سے ہوئی تاہم پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل صورتحال سامنے آسکے گی ۔

متعلقہ عنوان :