حب سے گینگ وارسرغنہ ارشدپپوکابھائی حاجی حامد عرف عامر گرفتار

اتوار 20 مارچ 2016 14:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مارچ۔2016ء)حب میں پولیس مقابلے کے بعد گینگ وار کے سرغنہ ارشد پپو کے بھائی کو گرفتار کیا گیا ڈی پی او لسبیلہ بشیر بروہی کے مطابق گرفتارملزم ارشد پپو کا بھائی حاجی حامد عرف عامر ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او کے مطابق ملزم ایک گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوا اور اس نے دستی بم سے حملہ کیااس دوران پولیس نے ملزم کو مقابلے کے بعد گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دستی بم اوراسلحہ برآمدکرلیا۔