کورنگی ٗ کراسنگ سے دو افراد کی لاشیں بر آمد

اتوار 20 مارچ 2016 14:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مارچ۔2016ء) صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس نے 2 افراد کی لاشیں بر آمد کرلیں ٗدونوں کی عمریں 30 سے 35 برس کے درمیان ہے اور انہیں انتہائی قریب سے سر پر گولیاں ماری گئی ہیں۔پولیس کے مطابق لاشوں میں سیایک کی شناخت شمائیل بیگ کینام سے ہوئی ہے جو کورنگی سوکوارٹرز کا رہائشی ہے، دونوں مقتولین کے سر میں گولیاں ماری گئیں ہیں، جائے وقوعہ پر 30 بور پستول کے 3 خول بھی ملے ہیں ٗ لاشوں کی حالت دیکھ کراندازہ ہوتا ہے کہ انہیں رات کے کسی پہر یہی اکر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :