کوہاٹ ٗ گمبٹ سے ڈیڑھ ماہ قبل اغواء کی گئی خاتون کونسلر کی لاش مل گئی ٗ پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا

قتل کی تحقیقات جاری ہیں، شواہد کی روشنی میں لگتا ہے خاتون کونسلر کے قریبی رشتے دار ملوث ہیں ٗپولیس کا موقف

اتوار 20 مارچ 2016 14:56

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مارچ۔2016ء) گمبٹ سے ڈیڑھ ماہ قبل اغوا کی گئی خاتون کونسلر کی لاش مل گئی ہے ٗ پولیس نے قتل کے الزام میں 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق کوہاٹ کے علاقے گمبٹ سے ڈیڑھ ماہ قبل آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والی خاتون کونسلر اشرف بی بی کو اغوا کیا گیا تھا جس کی لاش نواحی علاقے کے لوگوں کی اطلاع پربرآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس نے لاش کو قانونی ضابطے کی کارورائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا کوہاٹ پولیس کے مطابق اشرف بی بی کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، واقعات اورشواہد کی روشنی میں ایسا لگتا ہے کہ اس واقعے میں خاتون کونسلر کے قریبی رشتے دار ملوث ہیں، پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ، جن سے تفتیش شروع کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :