رینجرز آپریشن کسی ایک پارٹی کے خلاف نہیں‘ مذہبی و سیاسی جماعتیں جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کو اپنی صفوں میں پناہ نہ دیں‘ آپریشن معیاد اور رفتار کی قید سے آزاد ہے

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی آل پاکستان سکیورٹی سروسز ایسوسی ایشن کیوفد سے بات چیت

اتوار 20 مارچ 2016 14:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ رینجرز آپریشن کسی ایک پارٹی کے خلاف نہیں‘ مذہبی و سیاسی جماعتیں جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کو اپنی صفوں میں پناہ نہ دیں‘ آپریشن معیاد اور رفتار کی قید سے آزاد ہے۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو یہاں سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں آل پاکستان سکیورٹی سروسز ایسوسی ایشن کے70 رکنی وفد سے ملاقات میں بات چیت کررہے تھے۔

ملاقات کے بعد ترجمان رینجرز نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈی جی رینجرز نے وفد کو شہر میں امن و امان اور رینجرز آپریشن سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز آپریشن کسی ایک پارٹی کے خلاف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی و سیاسی جماعتیں اپنی صفوں میں جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کو پناہ نہ دیں۔ ڈی جی رینجرز نے کہا کہ موجودہ آپریشن معیاد اور رفتار کی قید سے آزاد ہے۔

متعلقہ عنوان :