پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس (آج)شام 5بجے ہو گا ‘ پی آئی اے کارپوریشنز منتقلی بل 2015 سمیت اہم قانون سازی ہو گی

اجلاس سے قبل ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں ایجنڈے سمیت کارروائی کے ایام کا تعین کیا جائیگا اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بھی ہو گا ‘مشترکہ اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی

اتوار 20 مارچ 2016 14:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس (آج)شام بجے 5 بجے ہو گا جس میں پی آئی اے کارپوریشنز منتقلی بل 2015 سمیت اہم قانون سازی کی منظوری لیے جانے کا امکان ہے۔مشترکہ اجلاس سے قبل ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں ایجنڈے سمیت کارروائی کے ایام کا تعین کیا جائیگا‘اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا جس میں اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس (آج)شام 5 بجے ہو گا۔مشترکہ اجلاس سے قبل ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں ایجنڈے سمیت کارروائی کے ایام کا تعین کیا جائے گا۔دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا جس میں اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

(جاری ہے)

مشترکہ اجلاس سے پہلے حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو پی آئی اے کارپوریشنز منتقلی بل 2015 پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت کوشش کرے گی کہ وہ مشترکہ اجلاس میں پی آئی اے کارپوریشنز منتقلی بل 2015 پاس کروا لئے۔ ذرائع کے مطابق حکومت اپوزیشن کے 5بل بھی مشترکہ اجلاس سے منظور کرائے گی، ان بلز میں زنا بالجبر،غیرت کے نام پر قتل،نجکاری کمیشن ،دوران حراست تشدد یا اموات اور سول سروس میں اصلاحات کے بل شامل ہیں

متعلقہ عنوان :