کرشمہ کپور بولی ووڈ میں واپسی کیلئے بھاگ دوڑ شروع کر دی

اتوار 20 مارچ 2016 14:43

کرشمہ کپور بولی ووڈ میں واپسی کیلئے بھاگ دوڑ شروع کر دی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء) سابق بولی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کو آخری مرتبہ بڑی سکرین پر 2012ء میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”ڈینجرس عشق “ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا گیا تھا۔ اداکارہ نے حال میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ آئندہ سال بولی ووڈ کے اچھے پروجیکٹ کے ساتھ بڑی سکرین پر واپس آئیں گی۔

(جاری ہے)

41سالہ اداکارہ آجکل نجی زندگی میں شوہر کے ساتھ طلاق کے مقدمے میں الجھی ہوئی ہیں۔ واضح رہے اداکارہ کرشمہ کپور شوہر سنجے کپور کے ساتھ2003ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔تاہم اب دونوں فریقوں کے درمیان طلاق کیلئے مقدمہ چل رہا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب کرشمہ کپورسے طلا ق کے حوالے سے سوال کیا گیا تو اداکارہ اس سوال کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھ گئیں۔ یا د رہے اداکارہ کی جانب سے تاحال اپنی طلاق کے حوالے سے میڈیا کے ساتھ کوئی خبر شیئر نہیں کی گئی