پاکستان اوراس کے لوگ امن پسند اورپیارکرنے والے ہیں ‘شاہدہ منی

اتوار 20 مارچ 2016 14:34

پاکستان اوراس کے لوگ امن پسند اورپیارکرنے والے ہیں ‘شاہدہ منی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء) نامور گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ پاکستان اوراس کے لوگ امن پسند اورپیارکرنے والے ہیں‘یہاں جب بھی کوئی غیرملکی آتا ہے تو اس کو دل وجان سے خوش آمدید کہا جاتا ہے‘ چاروں صوبوں کے لوگ اس معاملے میں ایک سی سوچ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اکثر بیرون ملک ہونے والے پروگراموں میں پاکستان کی نمائندگی کرتی ہوں، اس موقع پرمیری پوری کوشش رہتی ہے کہ اپنے میوزک اورلباس کے ذریعے پاکستان کے خوبصورت کلچر کی عکاسی کروں تاکہ دنیا بھر میں ہماری طرف سے امن اوربھائی چارے کا پیغام پہنچ سکے۔

متعلقہ عنوان :