فلم انڈسٹری سے مایوسی اور ناامیدی کا اندھیرا ختم ہو رہا ہے’ بشری انصاری

اتوار 20 مارچ 2016 14:34

فلم انڈسٹری سے مایوسی اور ناامیدی کا اندھیرا ختم ہو رہا ہے’ بشری انصاری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء) نامور اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری سے مایوسی اور ناامیدی کا اندھیرا ختم ہو رہا ہے’نئی فلمیں کا میابی حاصل کررہی ہیں اس سے یہ حقیقت واضح ہوتی جا رہی ہے کہ فلم انڈسٹری میں دوبارہ رونقیں بحال ہونے والی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری زندگی کی پہلی فلم ”جوانی پھر نہیں آنی “میر ے لئے بڑا خوشگوار تجربہ رہا اور اس تجربے کی بنیاد پر میں مزید تجربے کرنے کا ارادہ بھی کرچکی ہوں ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فلم کراچی سے ہو یا لاہو رسے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اصل بات تو صرف یہ ہے کہ ہماری فلم پاکستانی ہے اور فلم انڈسڑی کی مضبوطی ہی فنکاروں کی مضبوطی ہے ۔

متعلقہ عنوان :