ملتان ، باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ 8باراتی زخمی

اتوار 20 مارچ 2016 14:07

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 مارچ۔2016ء) ملتان میں رنگ پور گرڈ سٹیشن کے قریب باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے کی وجہ سے 8 باراتی زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بارات گزشتہ روزاتوار کی صبح جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری سے ملتان جارہی تھی کہ رنگ پور کے قریب سڑک ناہموار ہونے کی وجہ سے باراتیوں کی بس الٹ گئی۔ بس الٹنے کے نتیجے میں 8 باراتی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :