فواد خان اپنی اداکاری سے مداحوں کو متاثر کرنے میں کامیاب،ریلیز کے پہلے دو دنوں میں 14کروڑ کما لیے

اتوار 20 مارچ 2016 14:07

فواد خان اپنی اداکاری سے مداحوں کو متاثر کرنے میں کامیاب،ریلیز کے پہلے ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 مارچ۔2016ء)بھارتی فلم انڈسٹری میں تیزی سے کامیابیوں کا سفر طے کرنے والے پاکستانی اداکار فواد خان بالی وڈ فلم”کپور اینڈ سنز“میں شاندار اداکاری کے باعث اپنے مداحوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم”کپور اینڈ سنز“نے ریلیز سے پہلے ہی بالی ووڈ میں دھوم مچا رکھی تھی اور ریلیز کے پہلے دو دنوں میں 14کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہو گی۔

شکن بترا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس کامیڈی ڈرامہ فلم کی کہانی وہ بھائیوں کے گرد گھومتی ہے جو الگ ہو جاتے ہیں ،کہانی اس وقت دلچسپ ہو جاتی ہے جب ان کے 90برس کے دادا دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ان دونوں بھائیوں کو اپنے پرانے گھر بلاتے ہیں۔اس فلم کی کاسٹ میں فواد کان کے علاوہ عالیہ بھٹ،دھارتھ ملہوترا،رشی کپوراور تنا پھاٹک بھی شامل ہیں۔