نواسی کا جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ بننے پر امیتابھ بچن غصے میں آ گئے

اتوار 20 مارچ 2016 14:04

نواسی کا جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ بننے پر امیتابھ بچن غصے میں آ گئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 مارچ۔2016ء) میگا اسٹار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال میں متعدد افراد کی جانب سے سٹار کڈ نویا نویلی نند کے نام سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں،میگا اسٹار جو اپنے اہلخانہ کے لیے خصوصی لگاؤ رکھتے ہیں ان کے علم میں جیسے ہی یہ بات آئی تو انھوں نے ایسا کرنے والوں کو خبر دار کر دیا۔امیتابھ بچن کی جانب سے ٹویٹر پر کہا کیا کہ ان کی نواسی نویا نندا ٹویٹر استعمال نہیں کرتیں اور جو لوگ یہ جعلی اکاؤنٹس بنا رہے ہیں وہ ایسے کاموں سے باز رہیں۔

متعلقہ عنوان :