وزیراعظم نوازشریف (پرسوں)مظفر آباد جائینگے

اتوار 20 مارچ 2016 14:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 مارچ۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف 22مارچ کومظفر آباد جائینگے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کل مظفر آباد کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں آزاد کشمیر کے انتخابات کیلئے مسلم لیگ (ن) کی حکمت عملی طے کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتوں کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے جس میں (ن)لیگ کشمیر کے رہنما آئندہ انتخابات کو صاف و شفاف بنانے اور پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے وزیراعظم کو تجاویز پیش کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :