کراچی،گینگ وارسرغنہ ارشدپپوکابھائی حاجی حامد عرف عامر گرفتار

اتوار 20 مارچ 2016 13:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 مارچ۔2016ء) حب میں پولیس مقابلے کے بعد گینگ وار کے سرغنہ ارشد پپو کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی ی او لسبیلہ بشیر بروہی کے مطابق گرفتارملزم ارشد پپو کا بھائی حاجی حامد عرف عامر ہے۔ڈی پی او کا مزید کہنا ہے کہ ملزم ایک گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوا اور اس نے دستی بم سے حملہ کیا،اس دوران پولیس نے ملزم کو مقابلے کے بعد گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دستی بم اوراسلحہ برآمدکرلیا۔

متعلقہ عنوان :