گھوٹکی : مغوی لڑکی کی بازیابی کیلئے آپریشن،2 اغوا کار ہلاک ،دو پولیس اہلکار زخمی

فائرنگ کی زد میں آکر ایک بچہ بھی جاں بحق ، ملزمان کے گھر سے 8 خواتین کو حراست میں لے لیا گیا

اتوار 20 مارچ 2016 13:49

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 مارچ۔2016ء) گھوٹکی میں لڑکی کی بازیابی کیلئے جانے والی پولیس پارٹی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان ہلاک اور دو پولیس ا ہلکا ر زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک بچہ بھی جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

گھوٹکی کا علاقہ آفتاب کالونی میدان جنگ بن گیا،شکار پور پولیس نے 6ماہ پہلے اغواء ہونے والی 8 سالہ لڑکی فضیلہ سرکی کی بازیابی کیلئے گھوٹکی میں ایک مکان پر چھاپہ مارا۔

ملزما ن نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھادھند گولیاں چلادیں،جس سے 2 پولیس اہل کار زخمی ہوئے۔ جوابی فائرنگ سے 2ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک بچہ بھی جاں بحق ہوا۔ملزمان کے دیگر ساتھی پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ایس ایس پی گھوٹکی ثاقب سلطان محمود کے مطابق ملزمان کے گھر سے 8 خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جن میں چھوٹی بچیاں بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :