ملکی قرضہ میں یکم جون 2013 سے دسمبر2015 تک 3800.4 ارب کا اضافہ ہوا ‘اسی مدت میں واپس کردہ بیرونی قرضہ نیز آئی ایم ایف کے قرضوں کی رقم 10739.4 ملین تھی‘ یکم جون 2013 سے 31 دسمبر2015 تک ملکی قرضوں پر کل 2805.1 ارب سود کی مد میں ادا کئے‘بیرونی اور آئی ایم ایف کی مد میں ادا کردہ سود کی کل رقم 2315.6 ملین ڈالر تھی‘ وزارت خزانہ

اتوار 20 مارچ 2016 13:27

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء ) وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ ملکی قرضہ میں یکم جون 2013 سے دسمبر2015 تک 3800.4 ارب کا اضافہ ہوا جب کہ اس مدت کے دوران واپس کردہ بیرونی قرضہ نیز آئی ایم ایف کے قرضوں کی رقم 10739.4 ملین تھی ، یکم جون 2013 سے 31 دسمبر2015 تک ملکی قرضوں پر کل 2805.1 ارب رقم سود کی مد میں ادا کی گئی جب کہ بیرونی اور آئی ایم ایف کی مد میں ادا کردہ سود کی کل رقم 2315.6 ملین ڈالر تھی ۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ جیسا کہ حکومت کو مالیاتی خسارہ کے سامنا ہے لہذا ملکی قرضہ کی واپسی کے بجائے ملکی قرضہ کی از سر نو سرمایہ کاری کر دی گئی ہے ۔ ملکی قرضہ میں کیم جون 2013 تا 31 دسمبر 2015 تک 3800.7 ارب تک اضافہ ہو چکا ہے ۔ یکم جون 2013 تا دسمبر 2015 کے آخر تک حکومت کی جانب سے بیرونی قرضہ نیز آئی ایم ایف کے قرضوں کی رقم 10739.4 ملین ڈالر تھی ۔ یکم جون 2013 سے 31 دسمبر2013 تک ملکی قرضوں پر سود میں ادا کردہ کل رقم 2805.1 ارب تھی جب کہ اس مدت کے دوران بیرونی اور آئی ایم ایف کی مد میں ادا کردہ سود کی کل رقم 2315.6 ملین ڈالر تھی

متعلقہ عنوان :