جنوری 2015 سے جنوری 2016 تک خام کپاس کی برآمد میں 90 فیصد کمی ہوئی‘ سوتی دھاگہ کی برآمد میں 48فیصد مجموعی طور پر مختلف اشیاء کی ٹیکسٹائل برآمدات میں 10فیصد کمی ہوئی‘ جنوری 2015 میں ٹیکسٹائل 1202 ملین ڈالر سے کم ہو کر جنوری 2016 تک 1080 ملین ڈالر ہو گئی‘وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری کا اپنی رپورٹ میں انکشاف

اتوار 20 مارچ 2016 13:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء) وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جنوری 2015 سے جنوری 2016 تک خام کپاس کی برآمد میں 90 فیصد کمی، سوتی دھاگہ کی برآمد میں 48فیصد کمی ہوئی جبکہ مجموعی طور پر مختلف اشیاء کی ٹیکسٹائل برآمدات میں 10فیصد کمی ہوئی، جنوری 2015 میں ٹیکسٹائل 1202 ملین ڈالر سے کم ہو کر جنوری 2016 تک 1080 ملین ڈالر ہو گئی۔

وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ زیادہ مالیت کی ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ کم مالیت کی اشیاء تیار کرنے والے شعبوں کی برآمدات میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں بیان کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق خام کپاس کی برآمدات میں 2016 میں 90فیصد کمی ہوئی، سوتی دھاگے کی برآمد میں 48فیصد، سوتی کپڑے کی برآمد میں 7 اور تولیوں کی برآمد میں 17فیصد کمی ہوئی جبکہ مجموعی طور پر برآمدات میں 10فیصد کمی ہوئی،2015میں 1202 ملین امریکی ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمد کی گئیں جبکہ جنوری 2016 تک 1080ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا کہ زیادہ مالیت کی حامل اشیاء میں کمی کی اہم وجہ بین الاقوامی منڈیوں میں سست روی، اشیاء کی قیمتوں میں کمی بالخصوص کپاس کی اشیاء اور کپاس کی پیداوار میں کمی بھی ہے۔(اح+وخ)

متعلقہ عنوان :