دادو‘ تیز رفتار مسافر وین الٹنے سے 15 افراد زخمی ‘4 کی حالت تشویشناک

اتوار 20 مارچ 2016 13:17

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء) دادو میں تیز رفتار مسافر وین الٹ گئی ، حادثے میں 15 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 4 کی حالت تشویشناک ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ پیر شاہ کے قریب انڈس ہائی وے پرپیش آیا ، جہاں تیز رفتار مسافر وین موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔حادثے میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے دادو اور بھان سعیدہ آباد اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ جن میں سے 4کی حالت تشویشاک ہونے کی وجہ سے حیدر آباد منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :