ملتان‘شدید بارش اور ژالہ باری‘ گھروں کی چھتوں پر برف کی تہہ چڑھ گئی ‘گندم کی فصل اور آم کے باغات کو شدید نقصان پہنچا

اتوار 20 مارچ 2016 13:17

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء) ملتان اور نواحی علاقوں میں شدید بارش اورژالہ باری ہوئی ہے۔ژالہ باری کے باعث سڑکوں اور مکانوں کی چھتوں پر برف کی تہہ چڑھ گئی۔

(جاری ہے)

ملتان کے نواحی علاقوں قادر پور راں ، ٹاٹے پور انکے قریبی علاقوں میں ہونے والی تیز بارش اور شدید ژالہ باری سے گندم کی فصل اور آم کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ڑالہ باری سے مکانات کی چھتوں اور سڑکوں پر برف کی گہری تہہ جم گئی۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش اور ڑالہ باری کا یہ سلسلہ مزید چند جاری رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :