جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم ”اسپیکٹر“ کوسینسر کردیا گیا

بھارت میں اسپیکٹر فلم کی اسکریننگ کا آغاز جمعہ 18 مارچ سے ہوا ہے

اتوار 20 مارچ 2016 12:02

جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم ”اسپیکٹر“ کوسینسر کردیا گیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مارچ۔2016ء) بھارت جس نے کاما سْترا جیسی فلمیں تو دے دیں تھیں مگر اس نے جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم ”اسپیکٹر“ کوسینسر کردیا کہ اس میں بوس وکنار ہیں جو بھارتی ناظرین کے لیے مناسب نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے’ اے ایف پی‘ نے ممبئی میں ’سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکشن‘ کے چیئرمین کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلم سے دو ایسے مناظر حذف کر دیے گئے ہیں جن میں اداکاروں ہم آغوش ہوتے دکھایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمار اکام فلم کی ریٹنگ کے مطابق اسے سینسر کرنا ہوتا ہے اور ہم نے وہی کیا ہے۔بھارت میں اسپیکٹر فلم کی اسکریننگ کا آغاز جمعہ 18 مارچ سے ہوا ہے۔ انڈین فلم بورڈ نے اس فلم کودیکھنے کیلئے 12 برس سے کم عمر بچوں کے لیے والدین کی رہنمائی لازمی قرار دی ہے۔

متعلقہ عنوان :