18واں مفتی اعظم پاکستان سیمینارکل جامعہ نعیمیہ میں ہوگا،انتظامات مکمل

سیمینارسے ثروت اعجاز قادری،صاحبزداہ حامدرضا،ڈاکٹر ابوالخیر‘راغب نعیمی سمیت ناموررہنماخطاب کرینگے،ترجمان

ہفتہ 19 مارچ 2016 22:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء ) جامعہ نعیمیہ کے بانی مفتی محمدحسین نعیمی ؒکے 18یوم وصال اورشہید پاکستان ڈاکٹر سرفراز احمدنعیمیؒکے7ویں عرس مبارک کے موقع ان کی یاد میں18واں ’’مفتی اعظم پاکستان سیمینار‘‘آج صبح:00 10بجے تا1:00دوپہرجامعہ نعیمیہ میں منعقد ہوگا۔جس سے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری،چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا رضوی،صدر جے یو پی صاحبزادہ ابوالخیرزبیر ،چیئرمین جمعیت علماء پاکستان پیر اعجاز احمدہاشمی،ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی،جسٹس (ر)نذیر غازی،مفتی محمدخان قادری،مولانا احمدعلی قصوری(سابق چیئرمین قرآن بورڈ)مفتی اقبال احمدچشتی،سمیت ممتازسیاسی زعماء،سماجی شخصیات اورنامور اسکالرزاظہارخیال فرمائیں گے۔

(جاری ہے)

جامعہ نعیمیہ کے ترجمان کے مطابق مفتی اعظم پاکستان سیمینار میں امریکہ سے مفتی عبدالرحمان قمر،مورئیشس سے مولانا محمدشمیم جبکہ پاکستان سے جسٹس (ر)نذیر اختر(سابق جج ہائی کورٹ)میجر(ر)محمدابراہیم شاہ،صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی،مفتی گلزار احمدنعیمی،پروفیسر لیاقت علی صدیقی(مرکزی صدر نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان)پیرخلیل الرحمان چشتی،قاری محمدرفیق نقشبندی،مرغوب احمدہمدانی،علامہ محمدقاسم علوی،علامہ محمدبدرالزمان قادری،علامہ محمدمشتاق قادری،مولاناامداد اﷲ نعیمی،علامہ محمدعلی نقشبندی،پیر محمدارشد نعیمی سمیت ملک بھرسے سینکڑوں مدارس کے ناظمین ،مدرسین،طلباء وطالبات اورہزاروں افراد شرکت کریں گے ۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ جامعہ نعیمیہ کا 63واں سالانہ جلسہ دستار فضلیت وتقسیم اسنا د رات 8بجے شروع ہوگا۔جو رات گئے تک جاری رہے گا۔جس میں جامعہ نعیمیہ سے مفتیان عظام،علماء کرام،قراء اورحفاظ کرام ودیگر شعبہ جات سے کورس مکمل کرنے والے سینکڑوں طلباء کو میڈلز، اسناد،سر ٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔جلسہ دستار فضلیت کی صدارت صاحبزادہ پیر محمدرفیق نقشبندی کریں گے۔

جبکہ جلسہ دستارفضیلت سے پیرسیدعرفان شاہ مشہدی، مولانا فاروق القادری ،مفتی محمدرمضان سیالوی،ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سمیت ناموردینی اسکالرز خطاب کریں گے۔ جبکہ جلسہ دستار فضیلت میں پیر شوکت علی قادری،پیر سیدکرامت علی شاہ،پیر میاں محمدحنفی سیفی،پروفیسرمحفوظ الرحمان نعیمی،صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی،علامہ ذوالفقار ہاشمی،ڈاکٹر مفتی کریم خان،ڈاکٹر محمدحسیب قادری،علامہ خضرالاسلام،علامہ محمدیاسین نعیمی،مفتی انتخاب ا حمد نوری،پروفیسر لیاقت علی صدیقی،علامہ محمدقاسم علوی،پروفیسر وارث علی شاہین،مفتی نعیم احمدصابری،پیر سید شہباز احمدسیفی،مفتی مسعود الرحمان نعیمی، مفتی بلال فارو ق نعیمی سمیت ملک کے نامورعلماء کرام مدارس ا ہل سنت کے طلباء وطالبات اورہزارو ں افراد شرکت کریں گے۔

ترجمان نے مزید بتایاکہ مفتی اعظم پاکستان سیمینار اورجلسہ دستار فضلیت کے سکیورٹی سمیت تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :