کوئٹہ،پشتون آبادمیں شام ہوتے ہی چوری اورڈکیتی کی وارداتیں عام،مسجدوں سے شمسی توانائی آلات بھی چوری ہونے لگے

پولیس کے اعلیٰ حکام تھانے کے افسران اوراہلکاروں کوہدایت کریں کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنائیں،پشتونخواء ملی عوامی پارٹی

ہفتہ 19 مارچ 2016 22:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتون آباد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے شام ہوتے ہی دیہات اور گلیوں میں عوام سے نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کرنے سمیت لوگوں کے گھروں میں ڈکیتی کی واردات اور مسجدوں سے شمسی توانائی کے آلات کی چوری کے واقعات رونماء ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن متعلقہ پولیس تھانے اب تک ان سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کرنے اور انہیں گرفتار کرکے عوام کو تحفظ دینے میں ناکام رہے ہیں ۔ پارٹی بیان میں پولیس کے اعلیٰ حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مذکورہ بالا تھانے کے افیسران اور اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کرے کے وہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بناکر چوروں اور ڈاکووں کو گرفتار کرے اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کریں

متعلقہ عنوان :