کوئٹہ،پرویزمشرف کوعلاج کے بہانے بیرون ملک جانے کی اجازت دیکرعدالتی اورآئینی کرپشن کی گئی،مولاناعبدالحق ہاشمی

حکمرانوں نے ہمیشہ کرپشن کودوام دیااقرباء پروری کرتے ہوئے عزیزواقارب کونوازاگیاجس سے قومی خزانہ خالی ہوگیا جماعت اسلامی کا کرپشن فری بلوچستان مہم زخموں پر مرہم رکھنے کا طریقہ اورعلاج ہے عوام ہر قسم کی کرپشن ختم کرنے او رکرپٹ مافیا کو بے نقاب کرنے کیلئے جماعت اسلامی کاساتھ دیں،امیرجماعت اسلامی بلوچستان

ہفتہ 19 مارچ 2016 22:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ مشرف کو علاج کے بہانے بیرون جانے کی اجازت دیکر عدالتی وآئینی کرپشن کی گئی حکمرانوں نے ہمیشہ کرپشن کودوام دیااقرباء پروری کرتے ہوئے عزیزواقارب کو مختلف طریقوں سے نوازاگیا جس کی وجہ قومی خزانہ خالی ،حکومت غریب اور حکمران مالامال اور ان کے بینک بیلنس میں خاطر خواہ اضافہ ہوا حرام مال کی وجہ سے زندگی سے سکون اطمینان اورخوشحالی ختم ہوگئی ہے جماعت اسلامی کا کرپشن فری بلوچستان مہم زخموں پر مرہم رکھنے کا طریقہ اورعلاج ہے عوام ہر قسم کی کرپشن ختم کرنے او رکرپٹ مافیا کو بے نقاب کرنے کیلئے جماعت اسلامی کاساتھ دیں ۔

جماعت اسلامی کی کرپشن فری بلوچستان مہم بلوچستان کے مظلوم عوام کو ان کا معاشی آئینی حقوق دلانا اور ظالموں کا راستہ روکھنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معاشی آئینی ،اخلاقی ،عدالتی اور مالی کرپشن کرنے کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں عوام بدلیں گے تو پاکستان بدلے گا حکومتی واعلیٰ سطح پر کرپشن عام ہونے کی وجہ سے اشرافیہ کا طبقہ حرام خور وآرام خور بن گیا ہے ۔

کرپشن نے ملک کی بنیادوں کو ہلاکر رکھ دیاہے جس کی وجہ سے ملک اور عوام ترقی کے بجائے تنزلی کی جانب گامزن ہے کرپٹ مافیا ترقی کرتے ہوئے مالامال ہوگیاہے دیانت دار ،نیک وصالح اور اہل طبقات کی زندگی میں پریشانی ،مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔عوام کرپٹ مافیا کا راستہ روکھنے کیلئے جماعت اسلامی کی کرپشن فری بلوچستان مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں دیانت دا رآفیسرز ودیانت دا ربیوروکریسی صبر وشکر کیساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھیں ان کی زندگی میں برکت دلی سکون واطمینان ضرور ہوگا اسلامی پاکستان خوشحال بلوچستان بنانے کی جدوجہد کرپٹ مافیا کو ناکام بنا کر ہی کامیاب ہوسکتاہے کرپشن کی وجہ سے وسائل سے مالامال خطہ پریشانی اور مشکلات کے دلدل میں پھنس گیا ہے