لالہ موسیٰ، 10سالہ بچے سے بد فعلی ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

ہفتہ 19 مارچ 2016 22:10

لالہ موسیٰ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) نواحی موضع دولت نگر میں 10سالہ بچے سے بد فعلی ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ دولت نگر کے رہائشی محمد اقبال کا دس 10سالہ بیٹا علی حیدر جو قریبی گاؤں اگوکی میں اپنی سائیکل مرمت کروانے گیا تھا جہاں اگوکے رہائشی علی احمد نامی شخص نے اُ سے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ۔

(جاری ہے)

تھانہ دولت نگر پولیس نے متاثرہ بچے کے والد محمد اقبال کی رپورٹ پر بد فعلی کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے

متعلقہ عنوان :