مسلم لیگ (ن) سے کڑا احتساب کسی نہیں بھگتا، ٹارچر سیل برداشت کئے لیکن صبر کا دامن نہیں چھوڑا‘ رانا ثنا اﷲ

ملک کی خدمت کرنے دی جائے اور جلا ؤگھیرا ؤمیں نہ الجھایا جائے،سازشیں کرنے والے ناکام رہیں گے‘وزیر قانون

ہفتہ 19 مارچ 2016 22:07

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اﷲ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے کڑا احتساب کسی نہیں بھگتا، ہم نے ٹارچر سیل بھی برداشت کئے، ملک کی خدمت کرنے دی جائے اور جلا ؤگھیرا ؤمیں نہ الجھایا جائے۔

(جاری ہے)

لاہور میں پنجاب زرعی کانفرنس کے موقع پر رانا ثنا اﷲ خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )نے احتساب کے نام پر ٹارچر سیل بھی برداشت کئے لیکن صبر کا دامن نہیں چھوڑا، ناقدین ہمیں جلا ؤگھیرا ؤمیں نہ الجھائیں بلکہ ملک وقوم کی خدمت کرنے دیں۔ بعض لوگوں نے خود کچھ نہیں کرنا اور جتھے بنا کر بیٹھے رہنا اور نہ ہی کسی کو کچھ کرنے دینا ہے لیکن سازشیں کرنے والے لوگ ناکام رہیں گے۔