Live Updates

پنجگور گلوبل وولیج ایجوکیشن پروجیکٹ کی فیمیل آسامیوں پر ٹیسٹ مقامی سطح پر لئے جائیں

ہفتہ 19 مارچ 2016 21:37

پنجگور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء ) پنجگور گلوبل وولیج ایجوکیشن پروجیکٹ کی فیمیل آسامیوں پر ٹیسٹ مقامی سطح پر لیئے جائیں تربت میں ٹیسٹ کا انعقاد ناانصافی ہے جس سے لوگوں کی حق تلفی ہونے کا امکان ہے کیونکہ کوئی بھی امیدوار اس پوزیشن میں نہیں کہ وہ سینکڑوں میل کی مسافت طے کرکے تربت جاسکے اہلیاں پنجگور تفصیلات کے مطابق پنجگور کے یونین کونسل کلگ میں گلوبل وولیج پروجیکٹ کی دو فیمل آسامیوں کے لیے پنجگور سے سینکڑوں میل دور تربت میں ٹیسٹ کا انعقاد کیا جارہاہے جس سے امیدواروں کو نہ صرف مالی مشکلات درپیش ہیں بلکہ انھیں لمبی مسافت طے کرنے اور قیام جیسے مسائل ومشکلات کا بھی سامنا ہے اہلیاں کلگ پنجگور نے فیمیل آسامیوں پر تربت میں ٹیسٹ کے انعقاد کو زیادتی قرار دیدیا اور کہا کہ موجودہ حالات میں یہ ممکن نہیں کہ فیمیل امیدوار اتنا دور جاکر ٹیسٹ اور انٹریوز میں حصہ لے سکیں محکمہ تعلیم اس جانب توجہ دیکر ٹیسٹ اورانٹریوز کا عمل مقامی سطح پر کرانے کا اہتمام کرے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہوسکے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات