Live Updates

پارٹی گروپنگ پر یقین نہیں رکھتا ،پی ٹی آئی میں نظریاتی اور غیر نظریاتی کی تقسیم کرنا پارٹی پیغام کے منافی ہے‘ اعجاز احمد چوہدری

پارٹی دوستوں کی اکثریت رائے کو مدنظر رکھتے ہو ئے صرف پنجاب کی صدرات کے لیے چوہدری سرور کی حمایت کا اعلان کیا ہے صوبے بھرسے آئے ہو ئے ہم خیال پارٹی رہنماوں نے اتفاق رائے سے میرے اس فیصلہ پر اتفاق کیا میں انٹراپارٹی الیکشن میں مرکزی عہدے پر الیکشن میں حصہ لوں‘ اجلاس سے خطاب

ہفتہ 19 مارچ 2016 21:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ میں پارٹی گروپنگ پر یقین نہیں رکھتا اور نہ ہی میں کسی گروپ کا حصہ ہوں ،پارٹی دوستوں کی اکثریت رائے کو مدنظر رکھتے ہو ئے صرف پنجاب کی صدرات کے لیے چوہدری سرور کی حمایت کا اعلان کیا ہے اس کے علاوہ پارٹی میں ہر سطح ُپر اپنے دوستوں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے ،صوبے بھرسے آئے ہو ئے ہم خیال پارٹی رہنماوں نے اتفاق رائے سے اُن کے اس فیصلہ پر اتفاق کیا کہ وہ انٹراپارٹی الیکشن میں مرکزی عہدے پر الیکشن میں حصہ لیں۔

صوبے بھر سے آئے ہو ئے پا رٹی رہنماوں کے مقامی ہوٹل میں اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں ہر ضلعے اور تحصیل سے بھر پو ر نمائدگی موجود ہے ،پی ٹی آئی میں نظریاتی اور غیر نظریاتی کی تقسیم کرنا پارٹی پیغام کے منافی ہے جو بھی عمران خان کی لیڈرشپ پر اعتماد کر تے ہیں وہ عمران خان کے نظریے کے ساتھ ہیں اور اس تقسیم کے قائل نہیں ۔

(جاری ہے)

اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ میری جد وجہد کا مقصد پارٹی کارکنا ن کی عزت وعظمت کو برقرار رکھنا ہے اور گراس روٹ سطح پر رابط قائم کر کے مخلص کارکنا ن کو عہدوں پر لے کر آنا ہے اور انھیں اسمبلیوں میں پہنچانے کے لیے تیار کر نا ہے،انہوں نے اپنے دو ر ے صدرات کی کارگردگی بیان کر تے ہو ئے کہا کہ 2013 کے انتخابات کے بعد تمام اضلاع کے جائزہ اجلاس کیے ،پارٹی کو گراس روٹ لیول تک متحرک کیا میں اور میر ی ٹیم نے عدالتی جنگ لڑی اور صوبے میں بلدیاتی انتخابات پارٹی نشان پر کروانے میں کامیاب ہوئی اور نئے سرے سے حلقہ بندیاں حکومت کی بجائے الیکشن کمیشن سے کروائی،صوبے کی ٹیم نے 2014کی دھرنا تحریک میں اپنا تاریخ ساز رول ادا کیا انشاء اﷲ ہماری ترجع اول 2013کے وہ ٹکٹ ہولڈرہوں گے جنہوں نے 2014کی تحریک کوکامیاب بنا یا اور پارٹی کے لیے دن رات قربانیاں دی۔

چوہدری محمد سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعجاز احمد چوہدری اور انکی ٹیم نے جس طرح میر ے اوپر اعتماد کا اظہار کیا میں انکا شکریہ ادا کرتا ہوں میں کار کنو ں کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ، اعجاز احمد چوہدری اور انکی ٹیم نے جس طرح دھرنا تحریک کی کامیابی میں کردار ادا کیا وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، اگر پی ٹی آئی کو آرگنائز کر لیا تو کوئی جماعت بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

اجلاس میں نور خان بھابھ ، علیم خان ،رائے حسن نواز، شبیرسیال ،چوہدری اشفاق، نعیم الدین ورائچ،علیم اﷲ ورائچ ،ثوبیہ کمال ،غلام محی الدین،ملک اقبال ثاقب، عالیہ حمزہ ملک، نیلم اشرف، کنور عمران سعید، شاہد گیلانی، ندیم بینٹی، شکیل نیازی، علی رضادریشک، عابد کھنگا، چوہدری معظم، عمر کسانہ، شاہد طالب، مرزا عدیل بیگ، اصغر وڑائچ، عابد سہیل ورک، ڈاکٹر عاطف الدین، ڈاکٹر فاروق طاہر چشتی، ڈاکٹر انیسہ، افتخار کمبوہ، ملک اعظم، فاروق ارشد، ارشدساہی، عبدالخالق پاکستانی، عرفان حسن، راشد ریاض، شوکت بھٹی، قاسم تارڑ، عمر سکھیرا، عارف خان، عرفان بٹ، میاں نعیم جاوید، امجد بٹ ،رؤف باجوہ، محمود جوئیہ ، رانا سمیع، شاہد گل ،رائے حبیب اﷲ، بابر صغیر، عمران غزالی، شیخ شاہد، وسیم چوہدری، نواب سرفراز سیال، اجمل چیمہ، مرزا محمود جہلمی، راجہ شاہ نواز، ممتا ز اختر کاہلوں، عمر ظہیر میر، حافظ فرحت عباس، میاں فرزند علی گوہیر، شاہد مصطفی قریشی، احتشام شیخ، اشتیاق ملک، لقمان قاضی ،رانا اختر حسین ، عرفان احمد ، شیخ قیصر محمود ، میاں رؤف ، شہباز شریف سعید کاکڑ،سمیت بڑی تعداد میں سابق تحصیل و ضلع کے عہدیداران و ٹکٹ ہولڈر نے شرکت کی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات