ترقی کیلئے معاشرے کے تمام شعبوں میں خواتین کی شرکت یقینی بنانے کی ضرورت ہے ٗ امریکی سفارتخانہ

خواتین کو اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے سے روکنا ملک کو آگے بڑھنے سے روکنے کے مترادف ہے ٗناظم الامور

ہفتہ 19 مارچ 2016 21:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء)پاکستان میں متعین امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور جوناتھن پریٹ نے کہا ہے کہ ترقی کیلئے معاشرے کے تمام شعبوں میں خواتین کی شرکت یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ خواتین کو اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے سے روکنا ملک کو آگے بڑھنے سے روکنے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق جوناتھن پریٹ نے خواتین کو با اختیار بنانے سے متعلق ’’ٹیڈ ایکس‘‘ کی تقریب سے ویڈیو پیغام میں شرکاء کا خیرمقدم کیا اورکہا کہ اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ دنیا بھرمیں خواتین نے گذشتہ چند دہائیوں میں مساوات کی جانب سے زبردست پیش رفت کی ہے لیکن اس سمت میں مزید بڑھنے کی اب بھی گنجائش موجودہے۔

ٹیڈ ایکس اسلام آباد کا قیام 2010ء میں لایا گیا تھا۔ تقریب میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اوردیگرشہروں سے سینکڑوں شرکاء نے شرکت کی۔