اسلام آباد ٗزائد المیعاد اشیاء کی فروخت،شہری کی شکایت پر سیکٹر جی 13- میں ڈیپارٹمنٹل سٹور سیل ،50 ہزار روپے جرمانہ

زائد المعیاد اور ناقص اشیاء کی فروخت میں ملوث افراد کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ٗ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت

ہفتہ 19 مارچ 2016 21:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہری کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے سیکٹر جی 13- ون میں واقع ڈیپارٹمنٹل سٹور کو زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے پر سیل کرکے 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ۔

(جاری ہے)

احسان منج نامی شہری کی شکایت پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی اور اسسٹنٹ کمشنر صدر کیپٹل (ر) سید علی اصفغر نے مذکورہ ڈیپارٹمنٹل کا معائنہ کیا اور بڑی تعداد میں زائد المعیاد دودھ، گھی، اچار جات پائے جانے پر ڈیپارٹمنٹل سٹور کو سیل کردیا اور سٹور مالکان کو 50 ہزار روپے کا جرمایہ بھی عائد کیا ۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ہدایت کی ہے کہ شہری میں مضر صحت اور حفظان صحت کے اصولوں اور سینیٹیشن قوانین کے مطابق اشیاء خوردنوش کے خلاف کارروائی کی جاری رکھی جائے اور زائد المعیاد اور ناقص اشیاء کی فروخت میں ملوث افراد کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

متعلقہ عنوان :