مشرف کو علاج کے بہانے بیرون ملک جانے کی اجازت دیکر عدالتی وآئینی کرپشن کی گئی، مولانا عبدالحق ہاشمی
ہفتہ 19 مارچ 2016 21:26
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء ) جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ مشرف کو علاج کے بہانے بیرون ملک جانے کی اجازت دیکر عدالتی وآئینی کرپشن کی گئی حکمرانوں نے ہمیشہ کرپشن کودوام دیااقرباء پروری کرتے ہوئے عزیزواقارب کو مختلف طریقوں سے نوازاگیا جس کی وجہ قومی خزانہ خالی ،حکومت غریب اور حکمران مالامال اور ان کے بینک بیلنس میں خاطر خواہ اضافہ ہوا حرام مال کی وجہ سے زندگی سے سکون اطمینان اورخوشحالی ختم ہوگئی ہے جماعت اسلامی کا کرپشن فری بلوچستان مہم زخموں پر مرحم رکھنے کا طریقہ اورعلاج ہے عوام ہر قسم کی کرپشن ختم کرنے او رکرپٹ مافیا کو بے نقاب کرنے کیلئے جماعت اسلامی کاساتھ دیں ۔
جماعت اسلامی کی کرپشن فری بلوچستان مہم بلوچستان کے مظلوم عوام کو ان کا معاشی آئینی حقوق دلانا اور ظالموں کا راستہ روکھنا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ معاشی آئینی ،اخلاقی ،عدالتی اور مالی کرپشن کرنے کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں عوام بدلیں گے تو پاکستان بدلے گا حکومتی واعلیٰ سطح پر کرپشن عام ہونے کی وجہ سے اشرافیہ کا طبقہ حرام خور وآرام خور بن گیا ہے ۔
کرپشن نے ملک کی بنیادوں کو ہلاکر رکھ دیاہے جس کی وجہ سے ملک اور عوام ترقی کے بجائے تنزلی کی جانب گامزن ہے کرپٹ مافیا ترقی کرتے ہوئے مالامال ہوگیاہے دیانت دار ،نیک وصالح اور اہل طبقات کی زندگی میں پریشانی ،مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔عوام کرپٹ مافیا کا راستہ روکھنے کیلئے جماعت اسلامی کی کرپشن فری بلوچستان مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں دیانت دا رآفیسرز ودیانت دا ربیوروکریسی صبر وشکر کیساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھیں ان کی زندگی میں برکت دلی سکون واطمینان ضرور ہوگا اسلامی پاکستان خوشحال بلوچستان بنانے کی جدوجہد کرپٹ مافیا کو ناکام بنا کر ہی کامیاب ہوسکتاہے کرپشن کی وجہ سے وسائل سے مالامال خطہ پریشانی اور مشکلات کے دلدل میں پھنس گیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.