مشتاق منہاس نے پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لیے کاغذات جمع کروا دیئے

ہفتہ 19 مارچ 2016 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماء مشتاق منہاس نے پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لیے کاغذات جمع کروا دیئے ہیں انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اپنے کاغذات جمع کروائے ہیں مشتاق منہاس کے ہمراہ مسلم لیگ ن حلقہ وسطی باغ کے مرکزی رہنما راجہ خضر رفیق ، خلیق عارف ، ، سردار انورخورشید عالم ،راجہ سعید انقلابی ،کے علاوہ عبدالخالق وصی ، مشتاق نیئر ، سردار فرحان یاسر عارف ،اوردیگر رہنماؤں و کارکنوں کی بڑی تعد اد موجود تھی جماعتوں کارکنوں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑنا ہر شہری کا حق ہے ، حلقہ وسطی باغ سے کوئی بھی پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست دے سکتا ہے ، مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت جسے ٹکٹ دے گی اس کی انتخابی مہم چلاؤں گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتا عوامی خدمت اولین ترجیح ہے ، پارٹی نے موقع دیا تو حلقہ وسطی باغ کی عوام کی تقدیر بدل دوں گا

متعلقہ عنوان :