واٹر بورڈ کا فوری طور پر بلدیہ ،اورنگی اور کیما ڑی سمیت دوسرے علا قوں میں 100 عوامی ٹینکیاں تعمیر کر نے کا فیصلہ

ہفتہ 19 مارچ 2016 20:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) حب ڈیم میں پانی کی عدم دستیابی کے با عث جن علا قوں میں پا نی کی فراہمی متا ثر ہو ئی ہے اور وہ ٹیل اینڈ علا قے جو پا نی کی قلت کا شکا ر ہیں ان علا قوں سمیت شہر کے ایسے دوسرے علا قوں میں پانی کی فراہمی کے لئے واٹر بورڈ نے وزیر اعلیٰ سندھ کی فری عوا می ٹینکر زسروس سے استفا دہ کر تے ہو ئے فوری طور پر بلدیہ ،اورنگی اور کیما ڑی سمیت دوسرے علا قوں میں 100 عوامی ٹنکیا ں تعمیر کر نے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے تا کہ ان ٹنکیوں کے ذریعے فری عوامی ٹینکرز سروس سے پا نی کی فراہمی کو ممکن بنا یا جا ئے جبکہ پہلے سے موجود پانی کی عوامی ٹنکیوں کی حسب ضرورت مر مت بھی کی جا سکے تاکہ ان عوامی ٹنکیوں سے متا ثرہ علا قوں کے شہریوں کو پانی مل سکے ، ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید نے اس سلسلے میں سپرنٹنڈ نگ انجینئر ویسٹ اویس ملک کو منصو بے کی منظوری کے لئے فوری طور پر سمری تیا ر کر نے کی ہدایت کی ہے کہ عوامی ٹنکیوں کی تعمیر کے لئے ایسی سمری تیار کر کے جس میں جن علا قوں میں پانی کی ٹنکیاں تعمیر کر نی ہیں ان کی نشا ندہی ،اخراجات کا تخمینہ اور تمام ضروری اقدامات کی تفصیلات درج ہوں فوری طور پر صو با ئی سیکرٹری لو کل گورنمنٹ کو روانہ کی جا ئے تا کہ منصو بے کی منظوری جلد از جلد حا صل کر کے عوامی ٹنکیوں کی تعمیر کا کا م کیا جا سکے امید ہے کہ عوامی ٹنکیوں کی تعمیر سے شفاف طریقے سے حب ڈیم سے پانی کی عدم فراہمی سے متاثرہ علا قوں میں شہریوں کی فوری ضروریا ت کی تکمیل کے لئے پانی فراہم کیا جا سکے ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا ہے کہ 2002 میں بھی حب ڈیم سے خشک سا لی کے با عث پانی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی اور ایسے تمام علا قے جہا ں حب ڈیم سے پا نی فراہم کیا جا تا تھا وہا ں پانی کی شدید قلت کا سامنا کر نا پڑا تھا لہٰذا 80 عوامی ٹنکیاں بنا کر رینجر ز کی مدد سے ان علا قوں کو پانی فراہم کیا گیا تھا بلکل اسی طرز پر واٹر بورڈ اسی کا میاب تجر بے کی روشنی میں ان علا قوں میں 100 عوامی ٹنکیاں تعمیر کر رہا ہے تا کہ ان ٹنکیوں کے ذریعے پانی فری ٹینکر ز سروس سے فراہم کر کے ان علا قوں میں پانی کے ممکنہ بحران سے نجا ت مل سکے ایم ڈی واٹربورڈ نے مزید ہدایت کی ہے کہ سمری بلا تا خیر بنا کر صوبا ئی سیکریٹری بلدیات حکومت سندھ کو منظوری کے لئے بھیجی جا ئے تا کہ منصوبہ پر بلا تا خیر عمل کر لیا جا ئے انہوں نے کہا کہ پانی کی شہر کے ہر علا قہ میں فراہمی واٹر بورڈ کی ذمہ داری ہے اسے یقینی بنا نے کے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں اسی لئے پانی کی کمی والے علا قوں میں عوامی ٹنکیوں کی تعمیر کا منصو بہ مکمل کیا جا ئے گا ، جس کے مثبت اور دوررس نتا ئج سا منے آئیں گے ، واضح رہے کہ گزشتہ مو سم گر ما میں بھی فری عوامی ٹینکرز سروس سے ایسے علا قوں کو پا نی فراہم کیا گیا ، جس کے دوران یہ با ت مشا ہدہ میں آئی کہ فری عوامی ٹنکیوں کے ذریعے قلت آب کے علا قوں میں پا نی فراہم کیا جا سکے ۔