خانیوال ،ڈکیتی کی بڑی واردات ،نامعلوم مسلح ڈاکو دن دیہاڑے بھرے بازار میں بینک لوٹ کر فرار

ہفتہ 19 مارچ 2016 20:33

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) خانیوال میں ڈکیتی کی بڑی واردات نامعلوم مسلح ڈاکو دن دیہاڑے بھرے بازار میں واقع بنک سے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق میزان بنک مین برانچ خانیوال جو کہ سرسید روڈ پر واقع ہے صبح دس بجے سات نامعلوم مسلح ڈاکو بنک میں داخل ہو ئے اور گن پوائنٹ پر ایک کروڑ ساٹھ لاکھ نقد کیش لوٹ کر فرار ہوگئے۔بنک گارڈ نے پوزیشن سنبھالنے کی کوشش کی لیکن ڈکووں سے گن پو ائنٹ پر اسے ہینڈز اپ کرادیا اور ڈاکوکیش لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی واردات کی اطلا ع ملتے ہی آر پی او ملتان بھی خانیوال پہنچ گئے۔انہوں نے جائے وقوع کا معائنہ کیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :