آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پر52سنگل ،21ڈویژن اور تین خصوصی بنچز تشکیل

ہفتہ 19 مارچ 2016 20:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجازالاحسن نے آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پر52سنگل ،21ڈویژن اور تین خصوصی بنچز تشکیل دے دیئے ۔عدالتی روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئے تیرہ ڈویژن اورتینتیس سنگل بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لئے تین خصوصی بنچ تشکیل دئیے گئے ہیں۔

راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویژن اورپانچ سنگل جبکہ ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے دس سنگل اورچار ڈویژن بنچ تشکیل دئیے گئے ہے۔ بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویژن اورچار سنگل بنچزتشکیل دئیے گئے ہیں۔ نوتشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے ہزاروں فوری نوعیت کی درخواستوں کے علاوہ آئینی پٹیشنز، فوجداری اور سول اپیلوں کی سماعت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :