یو م پا کستا ن کے مو قع پر سیکیورٹی انتظاما ت کو مو ثر بنا یا جا ئے، جرائم پیشہ عنا صر کیخلاف کا رروائیاں کی جا ئیں ، سا جد کیا نی

نا کہ جا ت ،پٹرو لنگ کے دوران مشکو ک افراد کی کڑ ی نگر انی کی جا ئے، اس بارے کو ئی کو تا ہی بر داشت نہیں کی جا ئیگی، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد

ہفتہ 19 مارچ 2016 20:18

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ با د سا جد کیا نی نے کہا ہے کہ یو م پا کستا ن کے مو قع پر سیکور ٹی انتظاما ت کو مو ثر بنا یا جا ئے، جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف کا رروائیاں کی جا ئیں ، نا کہ جا ت اور پٹرو لنگ کے دوران مشکو ک افراد کی کڑ ی نگر انی کی جا ئے، اس سلسلہ میں کو ئی کو تا ہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی یہ با تیں انہوں نے یو م پا کستا ن کی سیکور ٹی انتظاما ت اور افسران کی کارکر دگی کا جا ئز ہ لیتے ہو ئے میٹنگ کے دوران کہیں ۔

تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی کی زیر صدارت میٹنگ ہو ئی جس میں زونل ایس پیز ، ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ۔میٹنگ میں یو م پا کستا ن 23ما ر چ کی سیکور ٹی انتظاما ت کا جا ئز ہ لیا گیا اور تما م افسران کی 15روزہ کا رکر دگی جا نچی گئی ، اس مو قع پر ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ با د نے ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا تما م افسران اپنے اپنے علا قوں میں 23ما رچ کے حو الے سے سیکو ر ٹی انتظاما ت کو مد نظر رکھیں ، دوران چیکنگ مشکو ک افراد کی کڑ ی نگر انی کر یں ۔

(جاری ہے)

اپنے اپنے علا قوں میں سر چ آ پر یشن تر جیح بنیا دوں پر کر یں ، نا کہ جا ت اور پٹر ولنگ کے دوران مشکو ک افراد پر کڑ ی نظر رکھیں ۔ اشتہا ری مجر مان ، عدالتی مفرور ں کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ، جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کا رروائیاں کر یں ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ با د نے تما م ایس پی صا حبا ن کو ہد ایت کی ہے جو ایس ایچ او جر ائم کو چھپا ئے گا اس کے خلا ف کا رروائی کر یں ۔

مقدما ت کے اندراج کو یقینی بنا ئیں ، انہو ں نے افسران کو ہد ایا ت کیں کہ تعلیمی اداروں ، میڈ یا ہا وسز ، اہم مقاما ت کی سیکور ٹی کو یقینی بنائیں اس میں کسی قسم کی غفلت بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ با د نے تما م زونل ایس پی صاحبا ن کو ہد ایت کی ہے کہ تمام افسران کی کا رکر دگی جا نچنے کے لیے جس طر ح انو سٹی گیشن ونگ نے گر یڈ نگ سسٹم شروع کیا ہے اسی طر ح تما م تھا نو ں کے افسران کی کا رکر دگی کو بھی جا نچا جا ئے تا کہ اچھی کا رکر دگی پر ان کی حوصلہ افزائی اور نا قص کا رکردگی پر انہیں سزا دی جا سکے ۔

سزا اورجزا کے عمل سے ہی ادارے کی کا رکر دگی کو فعال بنا یا جا سکتا ہے۔انہو ں نے کہاکہ تما م افسران و جو ان شہر یو ں کی حفا ظت کو یقینی بنا ئیں اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر ادشت نہیں کیا جا ئیگی ۔

متعلقہ عنوان :