وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے جولائی 2016 ء سے نیا مارکیٹ شیڈول ریٹس نافذ کرنے کا حکم دیدیا

نرخوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے ،گھپلوں کا راستہ روکنے کیلئے کڑی نگرانی کی ہدایت ،ٹھیکیداروں کی سہولت کو مدنظر رکھاجائیگا،پرویزخٹک

ہفتہ 19 مارچ 2016 20:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے جولائی 2016 ء سے نیا مارکیٹ شیڈول ریٹس (ایم ایس آر) نافذ کرنے کا حکم دیتے ہوئے نرخوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور گھپلوں کا راستہ روکنے کیلئے کڑی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔ وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔

وزیراعلیٰ کے مشیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب، صوبائی محکموں لوکل گورنمنٹ، اریگیشن، مواصلات و تعمیرات ، مالیات اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے انتظامی سیکرٹریوں اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں مارکیٹ شیڈول ریٹس پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا اس موقع پر متعلقہ سب کمیٹی نے صوبے میں 2015 میں نافذ العمل ریٹس اور 2016 کیلئے مجوزہ ریٹس کے موازنہ پر تفصیلی بریفینگ دی اور نرخوں کو مناسب حد تک کم کرنے کیلئے اپنی سفارشات پیش کیں وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے بعض ضروری ترامیم کے ساتھ سفارشات سے اتفاق کرتے ہوئے ہدایت کی کہ جولائی سے نئے نرخوں کا نفاذ عمل میں لایا جائے اور ٹھیکیداروں کی سہولت کو مدنظر رکھا جائے مزید برآں وزیراعلیٰ نے محکمہ مواصلات و تعمیرات اور اریگیشن کو خصوصی ہدایت کی کہ دستیاب فنڈز اور منظور شدہ سکیم کے مطابق ٹینڈر کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکم دیا کہ کسی بھی سکیم کی ریوژن نہ بھیجی جائے انہوں نے کہاکہ اگر کوئی منصوبہ زیادہ ہی ناگزیر ہے تو اسے آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کیلئے پیش کیا جائے وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ڈیموں سے منسلک سکیموں میں نظر ثانی کیلئے معقول وجوہات کی بنا کر کیس بھیجا جا سکتا ہے جس کے بارے میں قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :