Live Updates

وزیر اعلی شہباز شریف کے زرعی کانفرنس سے خطاب کی جھلکیاں

ہفتہ 19 مارچ 2016 19:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے پنجاب زرعی کانفرنس 2016 ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کاشتکار انتہائی محنت سے غلہ کاشت کرتا ہے اور اسے اپنی محنت کا پورا معاوضہ ملنا چاہیے ۔ ٭وزیر اعلی نے زرعی پیداوار میں اضافے کے لئے ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے شعبہ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے زرعی شعبہ کو آگے لیجانے کے لئے ریسر چ اور ڈویلپمنٹ کو فروغ دینا ہو گا ۔

٭وزیر اعلی نے کہا کہ بڑا کسان تو اپنا بوجھ خود اٹھا سکتا ہے کیونکہ اس کے پاس وسائل ہیں اس لئے میں ہمیشہ چھوٹے کاشتکار کی بات کرتا ہوں جسے ٹیکنالوجی بھی چاہیے اور وسائل بھی۔ ٭وزیر اعلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے کاشتکاروں کا مفاد بے حد عزیز ہے کیونکہ میرے والد مرحوم بھی ایک چھوٹے زمیندار تھے اور میں بھی کاشتکاروں کی تھوڑی بہت سوجھ بوجھ رکھتا ہوں۔

(جاری ہے)

٭وزیر اعلی نے کہا کہ میں نے گنے کے کاشتکاروں کے لئے ایک پائی بھی قیمت میں کمی نہیں آنے دی جبکہ ایک صوبے نے سیاست کھیلتے ہوئے گنے کی قیمت 160 روپے فی من مقرر کر کے کاشتکاروں کو نقصان پہنچایالیکن پنجاب میں کاشتکاروں سے گنا 180 روپے فی من خریدا گیا۔ ٭وزیر اعلی نے جب زراعت کی ترقی کے لئے 100 ارب روپے کے فنڈز کا اعلان کیا تو کاشتکاروں نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں، کاشتکاروں کا جوش اور خوشی دیدنی تھی اورہال کسان دوست وزیر اعلی شہباز شریف کے نعروں سے گونج اٹھا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :