ملتان پولیس کے چھاپے،34جرائم پیشہ افراد گرفتار

ہفتہ 19 مارچ 2016 19:03

ملتان۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مارچ۔2016ء ) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر 34جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم عمران کے قبضہ سے 05لیٹر شراب جبکہ محمد بخش کو گرفتار کرکے 05 لیٹر دیسی شراب ، پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے محمد صادق کی تلاشی کی جس کے قبضہ سے 115 لیٹر شراب ، پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم روٗف سے 270 گرام چرس جبکہ پولیس تھانہ کینٹ نے ملزمان محمد جمیل اورمرید حسین کی کار کی تلاشی کرنے پر 2 بوتل شراب برآمد کر لی جبکہ پولیس تھانہ کینٹ نے ملزمان اجمل ،حفیظ، مظہر ، اسماعیل اور حنیف کو جواء کھیلتے ہوئے حراست میں لے لیا۔

دریں اثناء پولیس نے23اشتہار یو ں کو گرفتارکرلیا جن میں سے 08ملزم کا تعلق کیٹگری "اے"سے ہے ۔جبکہ 7ملزمان کا تعلق کیٹگری "بی"سے ہے۔8ملزمان کا تعلق آئی جی صاحب پنجاب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔ان میں سے 3اشتہاری مجرمان ٹاپ ٹن اور 2اشتہاری مجرمان ٹاپ ٹونٹی کے ہیں۔علاوہ ازیں پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران118نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیاجبکہ ایکسائزآفس ملتان میں438نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے113موٹر سائیکلیں پولیس کی کارروائی کی وجہ سے رجسٹرڈ کروائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :