وزیر اعظم نے بورے والا کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی

ہفتہ 19 مارچ 2016 19:03

بورے والا۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مارچ۔2016ء )مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے مربوط منصو بوں پر کام کررہی ہے، ملک میں سڑکوں کی تعمیر ،مہنگائی میں کمی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں جمعہ کو بورے والا سے مسلم لیگ(ن) کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور بورے والا بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر کونسلر بلدیہ مہر طاہر امجد ایڈووکیٹ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

وزیر اعظم نواز شریف نے ممبر قومی اسمبلی این اے167چوہدری نذیر احمد آرائیں کی تجاویز پر بورے والا کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی، واضح رہے کہ بورے والا کے میگا پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے مسلم لیگ(ن) کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں کی کاوشوں سے حکومت پنجاب نے کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور کئے ہیں، اب وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے وفاقی گرانٹ کی منظوری کے بعدان منصوبوں کی مقررہ وقت میں تکمیل کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔