کراچی،پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی ،نواز شریف حکومت کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا،ندیم بھٹو

ہفتہ 19 مارچ 2016 18:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کا ایک اہم اجلاس سینئر نائب صدر سردار خان کی زیر صدارت پیپلز سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ندیم بھٹو، سیکریٹری اطلاعات لطیف مغل اور ضلعی صدور و جنرل سیکریٹریز مرزا مقبول، سعید چاولہ ، ظفر صدیقی ایڈوکیٹ، حاجی قاسم بلوچ، ساجد جوکھیو، کرم اﷲ وقاصی، شہزاد ریاض مزاری، صدیق اکبر اور امتیاز خان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جنرل پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور علاج کے بہانے ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے پر نواز شریف حکومت کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مورخہ 20 مارچ بروز اتوار، سہہ پہر 03:00بجے کراچی پریس کلب کے سامنے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں تمام ضلعی تنظیموں اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں۔