ہماری ٹیم اچھی فارم میں ہے، امید ہے بہت اچھا کھیلےگی،کولکتا کے گراؤنڈ میں میچ ہونا زیادہ بہتر ہے،سشما سوراج سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط کرنے پر بات ہوئی،ایران کےصدراس ماہ کےآخر میں پاکستان آئیں گے۔ مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 مارچ 2016 18:33

ہماری ٹیم اچھی فارم میں ہے، امید ہے بہت اچھا کھیلےگی،کولکتا کے گراؤنڈ ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز نے کرکٹ ٹیم کی جیت کیلئے پُرامیدی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیم اچھی فارم میں ہے، امید ہے بہت اچھا کھیلےگی،کھیل کا ہونا ہی کامیابی ہے،سشما سوراج سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط کرنے پر بات ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کولکتا کے گراؤنڈ میں میچ ہونا زیادہ بہتر ہے۔

کولکتا میں ماضی کا رکارڈ بھی اچھا ہے، امید ہےہماری ٹیم بہت اچھا کھیلےگی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کےصدراس ماہ کےآخر میں پاکستان آئیں گے۔ جس کے پیش نظرایرانی صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریاں جاری ہیں۔ مشیر خارجہ امور نے کہا کہ سشما سوراج سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط کرنے پر بات ہوئی جبکہ سشماسوراج کے 9نومبرکےدورے میں زیربحث معاملات پربھی غورکیا گیا۔