وفاقی نظامت تعلیمات کی 5 سو فائلوں کی گمشدگی کا معاملہ بند فائل کی نظر

ہفتہ 19 مارچ 2016 18:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) وزارت کیڈ نے وفاقی نظامت تعلیمات میں پانچ سو فائلوں کی گمشدگی کا معاملہ بند فا ئل کی نظر کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈیلی ویجز ملازمین کی اہم فائلیں گزشتہ دو سال سے زائد عرصے سے ایف ڈی ای سے چوری ہوگئی تھیں جس کی انکوائری تاحال نہیں ہوسکی ہے کیس کو ایف آئی اے کے حوالے کئے جانے کے باوجود ایف ڈی ای تعاون کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے جبکہ ایف آئی اے نے موقف اختیار کررکھا ہے کہ ایف ڈی ای فائلوں کی گمشدگی کے معاملے پر تعاون نہیں کررہی ہے جس کی وجہ سے انکوائری میں مشکلات درپیش ہیں اس حوالے سے وزارت کیڈ نے بھی خاموشی اختیار کررکھی ہے اور فائلوں کی گمشدگی کا معاملہ دبا دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :