بیجنگ میں دھند اور آلودگی میں مسلسل اضافہ

انتظامیہ نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ، عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت

ہفتہ 19 مارچ 2016 15:29

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء)چین کے شمالی علاقوں میں آلودگی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث حکومت نے گذشتہ روز ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے ، بیجنگ کے کئی علاقوں میں 260سے 400مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر آلودگی کا اندازہ لگایا گیا ہے ، یہ اس حد سے زیادہ ہے جو عالمی ادارہ صحت نے تجویز کی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ہیبائی ، شان ڈانگ ، ہینان اور شان ژی کے صوبے میں بھی دھند اور آلودگی زیادہ ہورہی ہے تا ہم جنوبی علاقوں میں موسلا دھار بارش جاری رہے گی ۔

محکمہ موسمیات نے لوگوں کو تاکید کی ہے کہ وہ سفر کے دوران احتیاط کا مظاہرہ کریں ، دھند اور آلودگی کے بارے میں چین میں چار مرحلوں کی وارننگ جاری کی جاتی ہے ، بہت زیادہ آلودگی کی صورت میں ریڈ الرٹ اس سے کم تر کیلئے اورنج الرٹ اور مزید کم درجوں کیلئے ییلو اور بلیو الرٹ جاری کئے جاتے ہیں ۔