حکومت نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے مقدمے میں بھرپور قانونی جنگ لڑی ہے ‘وزیر اطلاعات
ہفتہ 19 مارچ 2016 14:17
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ حکومت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے مقدمے میں بھرپور قانونی جنگ لڑی ہے ‘ مشرف کوگارڈ آف آنر پیش کر نے والے حکومت پر تنقید کررہے ہیں ‘ حکومت کی جانب سے نرمی دکھانے کی باتیں سراسر غلط ہیں ‘ فی الحال ماضی کے گڑھے مردے اکھاڑنا مناسب نہیں ہوگا ۔
برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ پرویز مشرف کے خلاف یہ مقدمہ دوسال سے سپریم کورٹ میں چل رہا تھا جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ حکومت نے پرویز مشروف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے مقدمے میں بھرپور طور پر عدالت کے سامنے اپنا موقف پیش کیا ہے۔(جاری ہے)
پرویز رشید نے کہاکہ حکومت کے وکیل نے کھلی عدالت میں دو سال تک سب کے سامنے یہ مقدمہ لڑا ہے لہذا یہ تاثر دینا کہ حکومت کی جانب سے کوئی نرمی دیکھائی گئی ہے سراسر غلط ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہاکہ پرویز مشرف کا نام حکومت نے ای سی ایل سے نہیں نکالا بلکہ یہ طویل عدالتی کارروائی کا نتیجہ ہے۔پرویز رشید نے کہا کہ اس حوالے سے آرٹیکل چھ کے تحت سابق صدر کا مقدمہ سننے والی خصوصی عدالت اور سندھ ہائی کورٹ پہلے ہی فیصلے دی چکی ہیں ‘ سندھ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ پرویز مشرف کو ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے حکومت سے رجوح کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس فیصلے کے بعد ان کا نام خود بخود ای سی ایل سے خارج ہوگیا ہے ااسی فیصلے کے خلاف حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی۔سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ بحال کر دیا ہے لہذا اب قانونی پوزیشن یہ ہے کہ حکومت کسی صورت ان کو روک نہیں سکتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہاکہ بہت سے ایسی چیزیں ہیں جو ہم کرنا چاہتے ہیں لیکن فل الحال ماضی کے گڑھے مردے اکھاڑنا مناسب نہیں ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہبازشریف کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
تجارت اور کاروبار میں آسانی کے حوالے سے پالیساں بناتے ہوئے نجی شعبے سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
-
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو پیر تک الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا
-
آئی کیوب قمر نے کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار سےپہلی تصویر بھیج دی
-
جرمن کارکنوں نے پچھلے برس 1.3 بلین گھنٹے اوور ٹائم کیا، زیادہ تر بلامعاوضہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا سیل کئے گئے تندورڈی سیل اورگرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سموگ پر قابو پانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم
-
کراچی کور میں فوجی افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ امتیاز ملٹری، تمغہ بسالت سے نوازا گیا
-
ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
حکومت میں ہوتے ہوئے پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین سے ملاقات
-
مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.