لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے عوام کی صدیوں پرانے فرسودہ نظام سے جان چھڑا دی ‘ عرفان دولتانہ
ہفتہ 19 مارچ 2016 14:16
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جس نے عوام کی صدیوں پرانے فرسودہ نظام سے جان چھڑا دی ہے ،دیہی آبادی اس فرسودہ نظام سے پس رہی تھی،حکومتیں آتی رہی لیکن کسی کو بھی دیہی آبادی کو اس مشکل سے نجات دلانے کا خیال نہ آیا، بالاخروزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں ہی پنجاب حکومت کو لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی قیادت اور رہنمائی میں نہ ممکن کام ممکن ہوا ہے ۔جدید نظام کے تحت بنائے گئے اراضی ریکارڈ سنٹر کے عملے کی بھرتی شفاف طریقے سے کی گئی ہے اوراس مراکز پر کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے آنے سے زمینوں کی لین دین میں دھوکہ دیہی ،فراڈ اورکرپشن کا خاتمہ ہوگیا ہے ۔اراضی محفوظ ہوچکی ہے اور اب کوئی اس میں ہیرپھیر نہیں کرسکے گا۔
اراضی ریکارڈ سنٹر خدمات کی فراہمی کے جدید تقاصوں سے لیس ہیں اورتمام سنٹرز کو نیٹ ورک کے ذریعے ہیڈ کوارٹرسے ملایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک کھاتے میں فرد کی ملکیت کی فیس 150روپے مقررکی گئی ہے۔پہلے لوگوں کو ایک کھاتے میں فرد ملکیت کے حصول کیلئے ہزاروں روپے دینے پڑتے تھے ۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی جدید نظام کے تحت اپنی اراضی کے بار ے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 12ارب روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ مکمل ہوا ہے اور اس منصوبے میں بچائے گئے اڑھائی ارب روپے سے سٹیٹ آف دی آرٹ مرکزی ڈیٹا سنٹر بنایا جارہا ہے،جہاں ہر علاقے کی اراضی کا ریکارڈ محفوظ ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.