پشاور ‘نامعلوم افراد نے ہوٹل میں قیمتی پتھروں کے افغان تاجر کا گلاکاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا
پولیس نے لاش برآمد کر کے مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کر دیں
ہفتہ 19 مارچ 2016 14:04
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے ایک ہوٹل میں قیمتی پتھروں کے ایک افغان تاجر کی لاش ملی ہے جسے گلا کاٹ کر ہلاک کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ پر نئے اڈے کے قریب ایک ہوٹل کے کمرے سے خون بہتا ہوا باہر آیا تو ہوٹل کی انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔
پولیس کے تفتیشی افسر محمود علی کا کہنا ہے کہ گل محمد کا تعلق افغانستان کے علاقے خوست سے تھا اور کل رات انھوں نے ہوٹل میں کمرہ لیا تھا۔پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج سے معلوم ہوا ہے کہ دو افراد ان سے ملنے کے لیے ان کے کمرے میں گئے تھے اور وہ وہاں کچھ وقت رہے چائے بھی پی اور پھر چلے گئے۔پولیس اہلکار نے بتایا کہ نیم شب کے وقت افغان تاجر کے کمرے سے خون بہتا ہوا باہر آیا تو ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.