ورلڈ انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ،امریکن سٹار نیا علی نے 60 میٹررکاوٹوں کی دوڑ میں طلائی تمغہ جیت لیا

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:55

پورٹ لینڈ ۔ 19 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مارچ۔2016ء) سٹار امریکن ایتھلیٹ اور دفاعی چیمپئن نیاعلی نے ورلڈ انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 60 میٹررکاوٹوں کی دوڑ میں ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیت لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ 7.81 سیکنڈز میں طے کر کے ہم وطن ایتھلیٹ کو شکست دے کر نہ صرف ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا بلکہ ملک کیلئے طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ برائنارولنز نے چاندی اور برطانوی ایتھلیٹ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔