سینٹ کی شرمین عبیدکومبارکبادکیلئے متفقہ قراردادمنظور

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:41

سینٹ کی شرمین عبیدکومبارکبادکیلئے متفقہ قراردادمنظور

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء) سینٹ نے دوسری مرتبہ آسکر ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی خاتون شرمین عبید چنائے کو مبارکباد پیش کرنے کیلئے متفقہ قرارداد منظور کر لی۔ قرارداد سینیٹر نسرین جلیل نے پیش کی تھی۔

(جاری ہے)

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان شرمین عبید چنائے کو اپنی فلم ”اے گرل ان دی ریور“ پر دوسری مرتبہ آسکر ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔

انہوں نے غیرت کے نام پر قتل کے مسئلہ کو اجاگر کیا جس نے معاشرے میں آگاہی پیدا کی اور اس جیسے قتل کو روکنے کیلئے عزم کا اظہار کیا۔ شرمین عبید چنائے نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، ہم سیاسی جماعتوں کی تمام دلیر خواتین کو سلام پیش کرتے ہیں جو معاشرے کے مسائل، خواتین کے حقوق اور ترقی کیلئے انکے مسائل اور انکے حل کو اجاگر کرتی ہیں۔