ٹوپی،شدید بارشوں سے غریبوں کی کچھی مکانات ٹپکنیں لگی، درجنوں دیواریں اور چھتیں گر گئیں

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:23

ٹوپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) ٹوپی میں شدید بارشوں کی وجہ سے غریبوں کی کچھی مکانات ٹپکنیں لگی درجنوں دیواریں اور چھتیں گر گئی جبکہ ایک 14سالہ بچی بھی چھت گرنے سے جان بحق تفصیلات کے مطابق ٹوپی اور اس کے گر ونوح میں شدید بارشون نے تباہی مچا دی محمد زمان محلہ سولئی ٹوپی کی مکان کی چھت گرنے سے ان کی 14سالہ بچی بی بی شرمیلہ جاں بحق اس کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیوں کے ذریعے لاش کو مٹی تلے سے نکال دیا جبکہ بارشون کی وجہ محلہ کالوگے میں ایک مسجد سمیت ایک درجن کے قریب دیواریں اور کمرے بھی گر گئے اس لسے میں ایم پی اے حاجی شیراز خان ،ناظمین عبدالحلیم قریشی ،شاہد زمان ،سعید الرحمان ،جمیل اسلم حسہ زئی ،سید ظاہر شاہ ،فرخ سئیر،کونسلران ،فرمان بھادر ،امجد امین،نور زمان خان ،عبدالوحد عرف گل،اور دیگر نے محمد زمان کی 14سالہ بیٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے تعزیت کی اور متاثرہ جگہ کا معائنہ کیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور بچی کی ورثاء کو معاوضہ ادا کریں جبکہ بارش سے دیگر نقصانات کے ازالے کیلئے فوری طور پر سروے شروع کر کے ان کو معاوضہ ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :